۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام باڑہ غفران مآب میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا انعقاد،خواتین نے شیرخوار بچوں کے ساتھ شرکت کی

حوزہ/ مجلس میں بچوں کے لئے مخصوص لباس کا اہتمام کیا گیا تھا جسے پہنا کر خواتین نے یہ پیغام دیا کہ اگر وہ کربلا میں ہوتیں تو علی اصغرؑ کی جگہ اپنے بچوں کی قربانیاں پیش کرتیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ امام باڑہ غفران مآب میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا انعقاد کیا گیا جسمیں خواتین نے شیر خوار بچوں کے ساتھ شرکت کی۔

تفصیلات کے مطاب، عزا خانہ میں ٹھیک 3 بجے سہ پہر کو مجلس علمائے ہند کی جانب سے عالمی یوم حضرت علی اصغرؑ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔ مجلس میں بچوں کے لئے مخصوص لباس کا اہتمام کیا گیا تھا جسے پہنا کر خواتین نے یہ پیغام دیا کہ اگر وہ کربلا میں ہوتیں تو علی اصغرؑ کی جگہ اپنے بچوں کی قربانیاں پیش کرتیں۔

مجلس کو خواہر فاطمہ جواد نقوی نے خطاب کیا ۔ انہوں نے یوم علی اصغرؑ کی اہمیت اور شہادت علی اصغرؑ کی افاقیت کو بیان کیا۔مجلس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔ یہ مجلس مولانا کلب جواد نقوی کی طرف سے مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے منعقد ہورہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .